وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پیر کو پشاور، سوات، مالاکنڈ، دیر اور چترال سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے شہری خوف میں مبتلا ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن میں 184کلومیٹر زیر زمین تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی