i پاکستان

اسلام آباد، آئس کے نشے سے منع کرنے پر دوست کے ہاتھوں دوست قتلتازترین

March 27, 2024

جی نائن ٹو میں آئس کے نشے سے منع کرنے پر دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول احسان اللہ اپنے گہرے دوست جواد کو آئس کے نشے سے چھٹکارا دلانا چاہتا تھا جس کے لیے مقتول منشیات سے چھٹکارا دلانے والے ادارے سے علاج کرانا چاہتا تھا۔ جواد نے پتہ چلنے پر گہرے دوست مقتول احسان اللہ کو گھر سے باہر بلوا کر گوکیاں مار دیں جس سے مقتول موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مقتول احسان اللہ پی ڈبلیو ڈی میں ملازمت کرتا تھا جبکہ جواد بے روزگار تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی