i پاکستان

اسلام آباد: عوامی دبا پر میٹرو اور الیکٹرک بس کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ واپستازترین

June 04, 2025

اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافے پر عوامی ردعمل کے بعد سی ڈی اے نے پرانا کرایہ بحال کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کرایوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام بس سروسز، بشمول اورنج لائن، گرین لائن میٹرو بس اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر فوری طور پر ہو گا۔خیال رہے کہ شہریوں نے کرایوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑا۔ میٹرو بس کا کرایہ بڑھنے سے روزانہ سفر کرنے والے نوے ہزار سے زائد افراد متاثر ہورہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی