اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو فرحت اللہ بابر کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ فریقین کو جون کے آخری ہفتے تک کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس انعام امین منہاس نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا ہے کہ ایف آئی اے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں نہ کرے بلکہ قانون کے مطابق اپنی کارروائی آگے بڑھائے۔درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے میں ان کے خلاف کوئی انکوائری چل رہی ہے ۔ لیکن انہیں شکایت کی کاپی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی