i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیاتازترین

October 03, 2023

عدالت نے کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر تحریک انصاف کے لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پٹیشنر شیر افضل مروت اپنے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے پولیس سمیت دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں، عدالت نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں۔ بعدازاں جسٹس ارباب محمد طاہر نے پیشگی اطلاع کے بغیر شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی