i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیاتازترین

February 03, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، ڈیوٹی روسٹر پانچ فروری کے بعد تاحکم ثانی جاری رہے گا۔ روسٹر کے مطابق(کل) 5 فروری سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام 8 ججز کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے، گزشتہ ہفتے رخصت پر گئے جسٹس بابر ستار کی بھی واپسی ہوگئی ہے۔ ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 8 سنگل اور چار ڈویژن بنچ کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے، ٹیکس اور کمرشل معاملات سے متعلق خصوصی ڈویژن بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر لارجر بنچ اور خصوصی ڈویژن بنچ بھی دستیاب ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی