i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی چیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطل کر دی ہے۔۔تازترین

April 01, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ/توشہ خانہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی چیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطل کر دی ہے۔۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 14 ، 14 قید کی سزا سنائی تھی دنوں ملزمان نے احتساب عدالت کے سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ نیب پروسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ فیصلہ کا جائزہ لیا ہے اور یہ سزا معطلی کا کیس ہے۔ عدالت نے نیب پروسیکیوٹر کے موقف کی روشنی میں بانی چیئرمین اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کر دی ۔ سزا کے خلاف مرکزی اپیل پر سماعت عید کے بعد ہو گی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی