i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ،شاندانہ گلزار کو (آج) عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکمتازترین

August 15, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو (آج) بدھ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے حکم دیا کہ شاندانہ گلزار کو (آج) بدھ کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو بھی(آج) بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ جس پولیس افسر نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو معلومات دی وہ بھی کل عدالت پیش ہو۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد سے(آج) بدھ تک 3 ماہ کے ایم پی اوز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی