ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئیدوحہ جانے والے مسافر سے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کلو کرسٹل آئس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق محمدوقاص عارف نے 2کلو 9سو 96 گرام کرسٹل آئس بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی،اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی