i پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفتتازترین

September 18, 2023

کراچی، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آٹ سورس کرنے کے حوالے سے اقدامات کے بعد اہم پیشرفت ، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) انتظامیہ نے 26 ستمبر کو دبئی میں اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کے لیے بین الاقوامی کمپنیزکو دعوت دے دی گئی۔ اجلاس میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کمپنیزکو 19 ستمبر تک آگاہ کرنا ہوگا۔ حکام کے مطابق سب سے زیادہ بولی لگانے والی کمپنی کو ایئرپورٹ 15 سے20 سال کیلئے ٹھیکے پر دیاجائے گا۔ یاد رہے کہ حکومت اسلام آباد سمیت لاہور، کراچی ایئرپورٹس کو آٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آٹ سورسنگ کے معاملے میں متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، چین اور سعودی عرب کی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ یو اے ای نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب کی بھی پاکستان کے ایئرپورٹس آٹ سورسنگ پر لینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی