i پاکستان

اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازین تاخیر کا شکارتازترین

January 02, 2024

اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید دھند کے باعث اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا،قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے ترجمان کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر شارجہ اسلام آباد کی پرواز کو پشاور لینڈ کیا گیا،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے پروازوں کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوئی ہے،اسلام آباد سے استنبول، دمام، بحرین، گلگت اور لندن کی پروازوں کی روانگی بھی تاخیر شکار ہوئی ہے،ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے غیرملکی ایئر لائن کی پرواز لندن، متحدہ عرب امارات کی پرواز دبئی روانگی کی منتظر ہے جبکہ دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی