i پاکستان

اسلام آباد، اربن ایریا میں روٹی کی قیمت 18، رورل ایریا میں 16 روپے مقررتازترین

May 16, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اربن ایریا میں روٹی کی قیمت 18 روپے جبکہ رورل ایریا میں 16 روپے مقرر کردی گئی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ اور سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے وفاق میں نان روٹی کی نئی متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔نئی قیمتوں کے مطابق اسلام آباد کے اربن ایریا میں روٹی 18 اور نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی۔ اسی طرح اسلام آباد کے رورل ایریا میں روٹی 16 اور نان کی قیمت 20 روپے ہوگی۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئند ہے۔ پریس کانفرنس ہو رہی ہیں کہ ہم نان روٹی کی قیمتوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے اور سیل تندور ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کیا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت ہو گئے تھے۔ عدالت نے متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی