ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں میں واقع ہائیکنگ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اعلامیے کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سیدپور گائوں کے عقب میں واقع ٹریل کو پیر کے روزسے تاحکمِ ثانی عام شہریوں کے لئے بند رکھا جائے گا۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کا یہ اقدام عوامی مفاد اور انتظامی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی