i پاکستان

اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو میں باسی کھانا کھانے سے مدرسے کے درجنوں بچوں کی حالت غیر، ہسپتال منتقلتازترین

December 27, 2023

اسلام آباد کے نواحی علاقے میں باسی کھانا کھانے سے مدرسے کے 26بچوں کی حالت غیر ہوگئی،پولیس کے مطابق بھارہ کہو کے مدرسے کے بچوں نے رات میں باسی کھانا کھایا تھا جس سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی،پولیس نے بتایا کہ بچوں کو حالت غیر ہونے پر رات کیانہیں وقت پمز ہسپتال لے جایا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کو طبی امداد اور معدہ واش کرنے کے بعد دوبارہ مدرسے بھیج دیا گیا،ہسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مدرسے کی انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی