i پاکستان

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور اور تیز ہوائیںتازترین

February 19, 2024

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور اور تیز ہوائیں،پہاڑوں پر برفباری، وادی نیلم میں شدید برفباری ہوئی جس سے رابطہ سڑکوں پرپھسلن سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ،سوات، اپر اور لوئر دیر، ضلع کرم میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مظفر آباد، دیامر، چلاس اور چمن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری دیکھنے میں آئی۔ راولپنڈی، اٹک،جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری میں تیز ہوائیں اور بارش کے باعث ریسکیو کو ہائی الرٹ رکھا گیا ۔ کمشنر راولپنڈی نے بتایاکہ مری میں آندھی اور بارش سے پیدا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنرمری کوضروری انتظامات کی ہدایات دے دی ہیں۔ دوسری جانب آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری جاری ہے، وادی نیلم میں شدید برفباری ہوئی جس سے رابطہ سڑکوں پرپھسلن سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے، سوات، اپر اور لوئر دیر، ضلع کرم میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش اوربالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہورہی ہے ، تفریحی مقام شوگران میں 2 انچ اورناران میں 4 انچ تک برف پڑچکی ہے۔ علاوہ ازیں بارش برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد چمن، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی اور شیلا باغ سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح میں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹان، جوہر ٹان، گلبرگ، گارڈن ٹان سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔قصور، پتوکی، مریدکے، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بادل برسنے کیساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے سردی میں اضافہ کر دیا، ملک میں کم سے کم گوپس میں درجہ حرارت منفی 4، لہہ، کالام منفی 3، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی