i پاکستان

اسلام آباد ،کنویں کی صفائی کے دوران ایک مزدور جاں بحق، کنویں کے مالک کے خلاف قتل کے مقدمے کی درخواستتازترین

May 27, 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں کنویں کی صفائی کے دوران ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں کنویں کی صفائی کے دوران ایک مزدور کی جان چلی گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مزدور کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کا شکار ہوا۔نور زاد گل کی لاش کنویں سے نکال کر پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، مزدور کے لواحقین نے کنویں کے مالک کے خلاف قتل کے مقدمے کی درخواست دے دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کنویں کے مالک کو علم تھا کہ کنویں میں گیس ہے، مگر اس نے یہ بات چھپائی، واضح رہے کہ پچھلے سال بھی کنوئیں کی صفائی کے وقت گیس سے ایک مزدور انتقال کر گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی