اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو احمر الٰہی نے اپنے دفتر میں درخت لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب کا احتمام بھی کیا گیا جس دوران انھوں نے شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انھوں نے کہا کہ درخت ماحول کو درست رکھنے اور خوب صورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ہمیں صاف ہوا فراہم کرتے ہیں۔ طوفانوں کا زور کم کرتے ہیں۔ آبی کٹاو کو روکتے ہیں، آب و ہوا کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں اور آکسیجن فراہم کرتے ہیںاور یہ درجہ حرارت کو بھی عتدال و توازن بخشتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور خالی جگہوں پر درخت لگائیں تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے اور ایک پائیدار مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے نوجوانوں اور بچوں میں مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے درخت لگانے میں تعاون کرنے پر AIMS ہارٹیکلچر اور کچن گارڈننگ کلب اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرروزنامہ سپوکس مین کے ایڈیٹر نوید احمد خان بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر اے جی پی آر عمارہ حسن نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا اور لیموں کا درخت بھی لگایا اور کہا کہ اس کوشش کا مقصد ایک سرسبز پاکستان کے تصور کو عملی شکل دینا تھا۔AIMS ہارٹیکلچر اینڈ کچن گارڈننگ کلب اسلام آباد میں AIMS ایجوکیشن سسٹم کے Hـ8/1 منصوبے کا ایک منصوبہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی