i پاکستان

اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار،وفاقی پولیس کی جانب سے تین دن کی ٹریننگ دی جائے گیتازترین

December 11, 2023

وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کو اسلحہ کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کو اسلام آباد پولیس تربیت دے گی۔ صرف تربیت حاصل کرنے والوں کو اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ وفاقی پولیس کی جانب سے تین دن کی ٹریننگ دی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں امیدواروں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جائے گی، بغیر تربیت کسی کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس نہیں دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی