i پاکستان

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئیتازترین

October 31, 2023

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 22 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 237 ہو گئی ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی مریضوں میں 66 فیصد مرد اور 34 فیصد خواتین ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 10 کیسز سامنے آئے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 816 ہو گئی ہے،ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار 421 ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی