i پاکستان

اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کا معاملہ، پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلبتازترین

March 26, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر کے(آج) بدھ تک جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل شیر افضل نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنا کر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے(آج) بد ھ کوجواب طلب کر لیا اور کہا کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو (آج) بدھ کو دیکھ لیں گے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی، ڈی سی اسلام آباد نے سکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی