i پاکستان

اسلام آباد میں مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاریتازترین

June 01, 2026

اسلام آباد میں پیر کے روز سے مارکیٹس اور مالز چوبارہ رات 8 بجے بند ہونگے۔میڈیکل اسٹورز، اسپتال پابندی سے مستثنی ہیں۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پابندیاں یکم جون 2026 سے نافذ ہوگئی ہیں۔ فارمیسیاں، اسپتال، میڈیکل اسٹورز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،ریسٹورنٹس، فوڈ آٹ لیٹس، تندور ، کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری شاپس بھی رات 10 بجے بند ہوں گی۔شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی