وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے رائونڈ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین کے درمیان اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے رانڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے رائونڈ کیلئے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیںاس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی