i پاکستان

اسلام آباد، سی ڈی اے اور انتظامیہ کا آپریشن، غیر قانونی افغان بستی مسمارتازترین

October 05, 2023

وفاقی دارالحکومت میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اور انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی افغان بستی کو مسمار کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مارگلہ ٹان میں غیر قانونی افغان بستی مسمار کردی۔ انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موجود غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا۔ سی ڈی اے نے بتایا کہ موہریاں موچی موہڑا میں افغان شہریوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ آپریشن کرنے پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے مزاحمت کرنے والوں کو منتشر کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی