i پاکستان

اسلام آباد،جعلسازی سے شناختی کارڈ لینے والے افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتارتازترین

February 24, 2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعل سازی سے شناختی کارڈ کے حصول پر افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ افغان ملزم امیر خان نے 4 لاکھ روپے کے عوض شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی، ملزم کی نشاندہی پر 3 ملزمان کو بھی موقعہ پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو راولپنڈی میں واقع نادرا آفس سے گرفتار کیا گیا، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے ملزم امیر خان سے 4 لاکھ روپے کیش میں موصول کیے تھے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی