i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی اور مشیرِ خزانہ کی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی درخواست پر فیصلہ محفوظتازترین

June 18, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا کے بجٹ پر مشاورت کیلئے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی اور مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کی ملاقات کیلئے درخواست پر اعتراض دور کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ رجسٹرار آفس نے اس نوعیت کے مقدمات کی فہرست عدالت کے سامنے پیش کر دی۔ رجسٹرار آفس کی پیش کی گئی رپورٹ میں بتایاگیاکہ جیل ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ بنا ہوا ہے۔ وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے کہ بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات کی یہ پہلی درخواست ہے،اس سے قبل جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کا مکمل ریکارڈ بھی لگایا ہوا ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ میں آرڈر کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی