i پاکستان

اسلام آباد، نامعلوم افراد کا پولیس افسر پر چاقو سے حملہ، تحقیقات کا آغاز ، حملہ آور کی تلاش جاریتازترین

May 07, 2026

وفاقی دارالحکومت میں کشمیر چوک کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی امتیاز احمد کے بازو، پیٹ اور گردن پر چاقو کے گہرے زخم آئے ہیں۔ واقعے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔پولیس نے واقعے کی تمام پہلوئو ں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حملے کا شکار ہونے والا اے ایس آئی امتیاز احمد سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی