i پاکستان

اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس ، فلک جاوید نے ضمانت کی درخواست دائر کر دیتازترین

April 01, 2026

زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔فلک جاوید نے جیل سے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں استدعاکی گئی ہے کہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے ملزمہ کو ضمانت پر رہائی دی جائے ۔ملزمہ فلک جاوید اس مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے،ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملے میں ملوث ہے ۔ تفتیشی افسرکے مطابق ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہوا،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی،مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا۔ اسلام آبادپولیس پر حملے کاتھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی