i پاکستان

اسلام آباد، شوہر نے سابقہ بیوی اور ساس کو قتل کر دیاتازترین

June 18, 2026

اسلام آباد کے علاقے جی سکس ون فور میں سابق شوہر نے اپنی سابقہ بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی بلال نے چار یوم قبل بیوی کو طلاق دی تھی۔بعدازاں راولپنڈی سے اسلحہ سمیت اسلام آباد پہنچا اور سابقہ بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا۔ ملزم موقع سے اسلحہ سمیت فرار ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی