i پاکستان

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 76واں یوم تاسیس23دسمبر کو منایاجائے گاتازترین

December 21, 2023

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 76واں یوم تاسیس23دسمبر کو منایاجائے گا ،یوم تاسیس کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی بنیادبرصغیر کے عظیم مفکر مولا نا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی نی23دسمبر1947ء کو رکھی تھی۔اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رہنمائوں میں مخدوم جاوید ہاشمی،موجودہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق،سابق امیرجماعت اسلامی سیّد منور حسن مرحوم،جنرل(ر)حمید گل مرحوم،لیاقت بلوچ،معروف کالم نگار اوریا مقبول جان،امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی،معروف شاعر خالد مسعود خان،سیّد علی گیلانی مرحوم اور دیگر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی