i پاکستان

اسلامو فوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں،عاصم افتخارتازترین

March 17, 2026

اسلاموفوبیا کے کورگروپ کے سربراہ ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اسلامو فوبیا کے کور گروپ کے سربراہ کی حیثیت میں مستقل مندوب عام افتخاراحمد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی کمیونٹی کو اس کے مذہب یا عقیدے کی وجہ سے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنی مرضی کا مذہب یا عقیدہ رکھنے کا اختیار ہے، اسلامو فوبیا عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، اسلامو فوبیا کی ایک بڑی وجہ غلط معلومات کا پھیلا ئوبھی ہے۔عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی