جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آ رہی' اپنے تحفظات کے حوالے سے مل بیٹھ کر سنجیدگی سے بات کریں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے تحفظات دور ہونے کے حوالے سے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے مل بیٹھ کر سنجیدگی سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے یہ اسمبلی 5سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی