اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ،ملک کی معاشی حالت کی بہتری اور غیر قانونی طریقوں سے کی جانیوالی تجارت کوروکنے کے لئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی گئی۔ اس حوالے سے ستمبر 2023 سے حکومتی احکامات کے تحت ملک بھرمیں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ،18 تا 25 فروری کے اعدادوشمار کیمطابق ملک بھر میں جاری انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں برآمدکئے جانیوالی سمگل شدہ اشیا میں ایرانی تیل، کھاد،سگریٹ، کپڑا اورچینی شامل ہیں ۔اس حوالے سے ملک بھر سے کل 7.85 میٹرک ٹن کھاد، 1.14 میٹرک ٹن چینی، 598 سگریٹ سٹاکس، 174 کپڑے کے تھان اور 0.061 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا ملتان سے 150 سگریٹ سٹاکس اور 28 کپڑے کے تھان جبکہ کراچی سے 248 سگریٹ سٹاکس اور 146 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے ۔متعلقہ حکومتی اداروں نے پشاور سے 0.23 میٹرک ٹن چینی برآمد کی جبکہ کوئٹہ سے 7.85 میٹرک ٹن کھاد، 0.91 میٹرک ٹن چینی اور 200 سگریٹ سٹاکس برآمد کئے گئے یکم ستمبرسے اب تک ملک بھر سے سمگلنگ کیخلاف جاری کریک ڈان میں 9523.175 میڑک ٹن چینی، 247.02 میٹرک ٹن آٹا، 3015.812 میٹرک ٹن کھاد ، سگریٹ کے 222199 سٹاکس، 239778 کپڑے کے تھان اور 3.032 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔عسکری قیادت اورمتعلقہ حکومتی ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی