اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودہ لگایا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کرہ ارض کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا ضروری ہے، درخت ہماری زندگی کو فضائی آلودگی سے بچاتے ہیں،پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جانے چاہیے،پاکستان کی پارلیمان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی و سیاسی استحکام کے لیے دعا کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی