i پاکستان

اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کو عوام دوست بنانے کیلئے تجاویز مانگ لیںتازترین

March 01, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کو عوام دوست بنانے کے لئے تجاویز مانگ لیں۔ اپنے ایک بیان میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ میرا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ پنجاب اسمبلی عوامی مسائل کے حل اور مدلل بحث کے لیے ایک مقدس مقام ہے، عوام کو اسمبلی میں خوش آمدید رویہ محسوس ہونا چاہیے، اسمبلی کو مہمان نواز اور خوشگوار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کا ارادہ رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر میں نے پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی کے یونیفارم میں اہم تبدیلیوں کا عمل شروع کیا ہے، اسمبلی کو حقیقی معنوں میں لوگوں کی نمائندگی اور امنگوں کی عکاسی کرنے کے لیے مزید اقدامات کے حوالے سے عوام اپنی آرا سے مستفید کریں۔ سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ ہم کمانڈو نما لباس، ڈرانے والا حلیہ تبدیل اور اسمبلی میں جدید اسلحے کی بے جا نمائش ختم کر رہے ہیں، ظاہری حلیہ اہم ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی