سینیئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی بے ہودہ جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے لکھا اب گیند امریکی کورٹ میں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگجو نیتن یاہو کو قابو میں کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی بے ہودہ جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم کے جال میں پھنس چکے ہیں۔مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ چین، روس، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے لیے اہم وقت ہے، یہ 5 ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی