i پاکستان

اسرائیل ایران کشیدگی، پاکستان کی شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری، عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایتتازترین

June 20, 2025

پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ، اور پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان مطابق ان ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو پرزور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔علاوہ ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شہری پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں سے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں، اور کسی بھی مشکل کی صورت میں آگاہ کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی