i پاکستان

اسرائیل ، حماس جنگ ، دونوں طرف کے معصوم انسانوں کیساتھ ہوں ، جمائمہتازترین

October 10, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور مشہور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اپنا موقف دیدیا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایک پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ اور ایک اسرائیلی بچہ ہے اور دونوں ہی جنگ سے متاثرہ ہیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصا بچوں کے ساتھ ہوں۔ جمائما نے مزید لکھا ہے کہ دونوں میں سے جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس کی مذمت کرتی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی