i پاکستان

اسرائیل کی کامیابی عالمِ اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی، لیاقت بلوچتازترین

June 18, 2025

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالمِ اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی شکست خطہ میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمِ اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی