i پاکستان

اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقا کا عالمی عدالت انصاف سے رجوع ، پاکستان کا خیرمقدمتازترین

January 10, 2024

پاکستان نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عثمان جدون نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق قانونی مقف کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے)سے رجوع کر رکھا ہے ، مقدمے کا محور نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق 1948 کا کنونشن ہے جو دوسری عالمی جنگ اور ہولوکاسٹ کے بعد تیار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی