i پاکستان

اسرائیل سرکش ریاست ، کوئی عالمی قانون اس پر لاگو نہیں ہوتا،خواجہ آصفتازترین

June 18, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کو سرکش ریاست قراردید یتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی عالمی قانون اسرائیل پر لاگو نہیں ہوتا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک ایسی سرکش ریاست رہے گی خطے میں امن نہیں ہوسکے گا۔ سرکش ریاست کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کوسوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل حامی ممالک کو سوچنا چاہیے کہ وہ پوری دنیا کواندھے کنویں میں دھکیل رہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ ایک ایسی آگ کومسلسل بھڑکایاجارہاہے جودنیا کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ آگ مشرق وسطی،ہمارے خطے بلکہ پوری دنیاکولپیٹ میں لے لیگی۔وزیر دفاع نے کہاکہ یورپ میں بھی اسرائیل سے متعلق نکتہ نظر بدل رہاہے ۔ ان کا کہناتھاکہ یہ ایک حوصلہ افزا تبدیلی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی