i پاکستان

اسرائیلی جارحیت سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے، ایرانی سفیر رضا امیری مقدمتازترین

April 09, 2026

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد سنجیدہ مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفد ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کی بنیاد پر سنجیدہ مذاکرات کرے گا۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی