i پاکستان

اطالوی بحریہ کے جہاز کی پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقتازترین

June 21, 2025

اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا نے پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی بحری جہاز کیساتھ مشق میں پاک بحریہ کا بحری جہاز اور ائیر کرافٹ شریک تھے۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کی آپریشنل استعداد اور باہمی تعاون میں اضافہ تھا، گزشتہ برس اکتوبر میں اطالوی بحریہ کا کیرئیر اسٹرائیک گروپ بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اطالوی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان باقاعدگی سے آمد دونوں ممالک کے بڑھتے بحری تعاون کی علامت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی