i پاکستان

آزادکشمیر کی صورتحال، یہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، خواجہ آصف کے بیان پر بھارت کا ردعملتازترین

June 24, 2026

بھارت نے آزادکشمیر کی صورتحال سے متعلق پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے انھیں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق بھارتیوزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسوال سے خواجہ آصف کے بیانات سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جانب سے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں۔ ہم ان من گھڑت دعوئوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزادکشمیر میں ہونے والے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ عندیہ دیا تھا کہ ایسا انڈیا کے ایما پر کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی