i پاکستان

آزادکشمیر ،سمر زون میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاریتازترین

August 10, 2026

آزادکشمیر میں سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ۔حکومت آزاد جموں و کشمیر نے پیر کے روز سمر زون میں تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 4 روز کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں سمر زون کے تحت آنے والے تمام تعلیمی ادارے 10 اگست بروز پیر سے جمعرات 13 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔اس کے بعد جمعہ کو 14 اگست پاکستان کے جشن آزادی کی چھٹی ہوگی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیل ہوگی، یوں گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ وطالبات کو مجموعی طور پر ایک ہفتے کی توسیع ملے گی۔گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں دونوں پر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی