i پاکستان

باجوڑ میں گاڑی پر بم دھماکا، 2 افراد زخمیتازترین

January 12, 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمانخیل علیزئی ڈاگ میں گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دھماکا قبائلی رہنما میاں حضرت گل نامی شخص پر ہوا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی