i پاکستان

باجوڑ میں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیو مہم پر مامور ڈاکٹر، پولیس اہلکار زخمیتازترین

January 19, 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیو مہم پر مامور ڈاکٹر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ فائرنگ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقہ باد سیاہ میں کی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی