i پاکستان

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحقتازترین

April 01, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ ماندل کے علاقے ڈاگ لم شاہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے پانچ افراد دب گئے، جن میں سے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔حکام کے مطابق واقعہ میں ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی