i پاکستان

باجوڑ میں زور دار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، گاڑی کے ٹکرے ٹکرے ہوگئےتازترین

November 22, 2023

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے مامینزو میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے ٹکرے ٹکرے ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل باجوڑ میں ایک جلسے کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی