i پاکستان

بالاکوٹ، جنگلی ریچھ آبادی میں گھس آیا، ایک شخص شدید زخمی، اسپتال منتقلتازترین

September 14, 2023

بالاکوٹ میں جرید کے مقام پر جنگلی ریچھ نے آبادی میں گھس کر ایک شخص کو نوچ کر شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگلی ریچھ نے گھر میں حملہ آور ہوکر عمر خطاب نامی شہری کو نوچ کر شدید زخمی کیا۔ تاہم، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ریچھ شہری کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ جنگلی ریچھ کے حملے سے زخمی ہونے والے شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی