i پاکستان

بالاکوٹ ، معمولی گھریلو تنازع پر فائرنگ سے بہن بھائی قتلتازترین

June 14, 2025

مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں معمولی گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے بہن بھائی کو قتل کردیا گیا۔بالاکوٹ پولیس کے مطابق نواحی گائوں سنگڑ میں معمولی تنازع پر عتیق نامی شخص نے فائرنگ کرکے محمد سعید اور اس کی بہن حاکم پروین کو قتل کردیا جب کہ 2 افراد تاج محمد اور محمد خالد فاروقی زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو تنازع بتایا جارہا ہے جب کہ ملزم موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی